ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: اترکاشی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی

ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے بارہت رینج کے جنگلات میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 11:06 AM IST

Updated : Nov 1, 2020, 2:27 PM IST

اترکاشی ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ایکڑ جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں لیکن محکمۂ جنگلات ایسے واقعات پر قابو پانے کے بجائے صرف اپنی سست روی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

اب تو حال یہ ہے کہ جنگلوں میں لگنے والی آگ اب بستیوں تک پہنچ جارہی ہے، سنیچر کے روز جب اترکاشی کے جنگلوں میں آگ لگی تو مقامی لوگوں کو آگ بجھانے کے لیے آئی ٹی بی پی (انڈو تبتن بارڈر پولیس) کے جوانوں کا سہارا لینا پڑا۔

اطلاع کے مطابق سنیچر کے روز بارہت رینج کے سنگرالی کے آپس پاس کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد کچھ دیر تک مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

مقامی لوگوں نے صورت حال کو بے قابو ہوتا دیکھ کر آئی ٹی بی پی کے کمانڈنٹ سے رابطہ کیا جس کے بعد آئی ٹی بی پی کے جوان جائے واقعہ پر پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ اترکاشی کے جنگلوں میں اس سے قبل بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن ان ناگہانی صورت حال پر قابو پانے کے لیے محمکمۂ جنگلات غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کے بعد اب لوگ محکمۂ کے افسران کی نااہلی پر بھی سوال اٹھانے لگے ہیں۔

کیونکہ آگ لگنے کا کوئی بھی واقعہ یہاں پیش آتا ہے اس کے کافی دیر بعد محکمۂ جنگلات کے افسران یہاں آتے ہیں، آگ بجھانے میں تاخیر ہونے کے سبب اب تک کئی ایکڑ جنگلات جل کر خاک ہوچکے ہیں ۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سندیپ کمار کے مطابق آگ کی وجہ سے تقریباً 9 ہیکٹر پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.