ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ - بھارت بند

اتراکھنڈ میں کانگریس کی جانب سے نئے زرعی قوانین کے خلاف اور بھارت بند کی حمایت میں مرکزی حکومت کے خلاف ریاست بھر میں زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

massive demonstration of congress in uttarakhand
اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 8:51 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہلدوانی میں حزب اختلاف کی رہنما اندرا ہردیش نے نئے زرعی قانون کے خلاف کانگریس قائدین کے ساتھ مظاہرہ کیا تو وہیں، اتراکھنڈ کے کاشی پور میں بھی کانگریس کارکنان کے ذریعہ میونسپل کارپوریشن گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ

کانگریس کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے تانا شاہی رویہ اور نئے زرعی قوانین کو واپس لینے تک پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں مسلسل مظاہرہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت بند کے دوران ملک بھر میں مظاہرے

huge demonstration of congress in uttarakhand
اتراکھنڈ میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ

دریں اثنا، احتجاج کر رہے کانگریس رہنما اندرا ہردیش اور میٹرو پولیٹن کے صدر سندیپ سہگل ایڈوکیٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کے وجود کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کا کسان اس نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرہا ہے اور گذشتہ 13 دنوں سے بھوکے پیاسے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن مرکزی حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.