ETV Bharat / state

شہید میجر ڈھونڈیال کی اہلیہ نتیکا ڈھونڈیال فوج میں شامل ہوئیں - ڈھونڈیال کی اہلیہ نتیکا ڈھونڈیال بھارتی فوج میں شامل

پلوامہ حملے میں شہید ہوئے میجر وبھوتی ڈھونڈیال کی اہلیہ نتیکا ڈھونڈیال بھارتی فوج میں شامل ہوگئی ہیں۔ نیتیکا نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

شہید میجر ڈھونڈیال کی اہلیہ نتیکا ڈھونڈیال فوج میں شامل ہوئیں

author img

By

Published : May 29, 2021, 1:27 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہلاک ہونے والے میجر ویبھوتی ڈھونڈیال کی بیوی نتیکا ڈھونڈیال بھارتی فوج میں شامل ہوگئی ہیں۔ نتیکا ڈھونڈیال نے فوج میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر جوائننگ لی ہے۔

شہید میجر ڈھونڈیال کی اہلیہ نتیکا ڈھونڈیال فوج میں شامل ہوئیں

واضح رہے کہ نتیکا ڈھونڈیال 18 فروری 2019 کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے میجر ویبھوتی ڈھونڈیال کی بیوی ہیں۔

ان کے جذبے کو پورے ملک کے لوگوں نے اس وقت سراہا تھا جب ان کا اپنے شوہر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

نتیکا نے اپنے شوہر کے ہلاک ہونے کے کچھ دن بعد ہی فوج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

تب نوئیڈا میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کر رہی نتیکا نے ملازمت ترک کر کے دسمبر 2019 میں الہٰ آباد میں ویمن اسپیشن انٹری اسکیم کا امتحان دیا تھا۔ امتحان کو وہ گزشتہ سال ہی پاس کر چکی تھیں۔ وہ اسکریننگ ٹیسٹ، سائیکولوجیکل ٹیسٹ، گراؤنڈ ٹیسٹ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کر چکی تھیں۔

کالج میں ملے تھے ویبھوتی اور نتیکا

نتیکا اور میجر ڈھونڈیال پہلی بار کالج میں ملے تھے۔ اپریل 2018 میں ان کی شادی ہو گئی تھی لیکن شادی کی پہلی سالگرہ سے کچھ مہینے پہلے ہی پلوامہ حملے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر میجر ویبھوتی ڈھونڈیال کو کھو دیا تھا حالانکہ نتیکا نے 18 فروری کو اپنے شوہر کی پہلی برسی پر ہی فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی بات کہی تھی۔

پلوامہ میں ہلاک ہوئے تھے میجر ویبھوتی

پلوامہ میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر حملے کے بعد فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں میجر ویبھوتی اپنی ٹیم کو لیڈ کر رہے تھے۔ اس دوران پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو میجر ویبھوتی کی ٹیم نے مار گرایا لیکن میجر ویبھوتی عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.