ETV Bharat / state

Transformer Explodes in Chamoli چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 1:26 PM IST

Updated : Jul 20, 2023, 6:31 AM IST

اتراکھنڈ کے چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے سولہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں سات لوگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو پپل کوٹی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ حکومت نے اس معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ Accident at sewer treatment plant in Chamoli

چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے 16 افراد ہلاک

چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چمولی: ریاست اتراکھنڈ کے چمولی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ الکنندا ندی کے کنارے نمامی گنگے پروجیکٹ کے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ایک بڑا حادثہ ہونے کی خبر ہے۔ الکنندا ندی کے کنارے واقعے اس پلانٹ میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے تقریباً 16 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں ٹرانسفامر پھٹنے کے بعد بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔ اب تک اس معاملے میں 16 لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو پپل کوٹی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

  • चमोली में करंट लगने से कई लोगों के हताहत होने का अत्यंत पीड़ादायक समाचार प्राप्त हुआ। दुर्घटना में घायल हुए लोगों को उपचार हेतु नजदीकी अस्पताल भेज दिया गया है।

    इस दुर्भाग्यपूर्ण घटना की मजिस्ट्रियल जांच के आदेश दे दिए हैं।

    ईश्वर से दिवंगत आत्माओं की शांति एवं घायलों के शीघ्र…

    — Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

चमोली में करंट लगने से कई लोगों के हताहत होने का अत्यंत पीड़ादायक समाचार प्राप्त हुआ। दुर्घटना में घायल हुए लोगों को उपचार हेतु नजदीकी अस्पताल भेज दिया गया है।

इस दुर्भाग्यपूर्ण घटना की मजिस्ट्रियल जांच के आदेश दे दिए हैं।

ईश्वर से दिवंगत आत्माओं की शांति एवं घायलों के शीघ्र…

— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 19, 2023

وہیں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم دھامی نے مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے چمولی ضلع کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت سے خبر کی تصدیق کرنے کے لیے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ وہ بھی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ وہیں گڑھوال کمشنر ونے شنکر پانڈے نے بتایا کہ وہ بھی اس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات لے رہے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے اس معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kanwar Yatra 2023 میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت

سی ایم پشکر سنگھ دھامی کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم دھامی نے تمام زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا کہا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی لوگوں کے کرنٹ لگنے کی خبریں منظرعام پر آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ چمولی کے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیش آیا۔

چمولی میں الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر پھٹنے سے 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چمولی: ریاست اتراکھنڈ کے چمولی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ الکنندا ندی کے کنارے نمامی گنگے پروجیکٹ کے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں ایک بڑا حادثہ ہونے کی خبر ہے۔ الکنندا ندی کے کنارے واقعے اس پلانٹ میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے تقریباً 16 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں ٹرانسفامر پھٹنے کے بعد بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20 سے زیادہ افراد جھلس گئے۔ اب تک اس معاملے میں 16 لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو پپل کوٹی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

  • चमोली में करंट लगने से कई लोगों के हताहत होने का अत्यंत पीड़ादायक समाचार प्राप्त हुआ। दुर्घटना में घायल हुए लोगों को उपचार हेतु नजदीकी अस्पताल भेज दिया गया है।

    इस दुर्भाग्यपूर्ण घटना की मजिस्ट्रियल जांच के आदेश दे दिए हैं।

    ईश्वर से दिवंगत आत्माओं की शांति एवं घायलों के शीघ्र…

    — Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم دھامی نے مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے چمولی ضلع کے انچارج وزیر دھن سنگھ راوت سے خبر کی تصدیق کرنے کے لیے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ وہ بھی کچھ دیر میں موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ وہیں گڑھوال کمشنر ونے شنکر پانڈے نے بتایا کہ وہ بھی اس واقعہ کے بارے میں مزید معلومات لے رہے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت نے اس معاملے میں جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kanwar Yatra 2023 میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت

سی ایم پشکر سنگھ دھامی کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم دھامی نے تمام زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا کہا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی لوگوں کے کرنٹ لگنے کی خبریں منظرعام پر آ رہی ہیں۔ یہ واقعہ چمولی کے سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پیش آیا۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 6:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.