ETV Bharat / state

اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر حادثہ، ہلاکتوں کا اندیشہ

ضلع چمولی میں بھارت چین سرحد سے متصل علاقہ سُمنا میں بی آر او کے کیمپ کے قریب گلیشیئر ٹوٹ کر ملاری سُمنا سڑک پر آگیا۔ جس کے سبب فوج اور آئی ٹی بی پی کی گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑ رہا ہے۔ بی آر او کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

چمولی، اتراکھنڈ: گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب راستے مسدود

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 9:23 AM IST

Updated : Apr 24, 2021, 12:47 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بھارت چین کے سرحدی علاقے سے ملحق سُمنا میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کیمپ کے قریب ملاری سُمنا سڑک پر آگیا۔۔ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی کرنل کپل نے ٹیموں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا ہے۔

خبر کے مطابق بی آر او کے مزدور اس جگہ کے قریب سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حد سے زیادہ برف باری کے باعث سرحدی علاقے میں بھی وائرلیس سیٹ کام نہیں کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن خراب موسم کی وجہ سے ابھی صحیح صورتحال کا پتہ نہیں چل پارہا ہے۔ لیکن صورتحال کا صحیح جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ جب کہ آئی ٹی بی پی کے جوان سلامت ہیں۔

دوسری جانب گلیشیر ٹوٹنے کی اطلاع کے ساتھ ہی رِشی کیش پولیس نے تری وینی گھاٹ کے ساتھ گنگا کے کنارے والے تمام گھاٹوں کو بھی خالی کرالیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کررہی ہے۔ متعلقہ پولیس اہلکار گھاٹوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ رِشی کیش پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے سب کو گنگا گھاٹ یا آستھا راستہ کی طرف نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے تین دنوں سے نیتی وادی میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ ملاری سے آگے جوشی مٹھ۔، ملاری شاہراہ بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جس سے فوج اور آئی ٹی بی پی کی گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.