اتراکھنڈ: زرعی قوانین کے پیش نظر جہاں ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے خلاف مہینوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ وہیں آج اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم اروند پانڈے کو بھی کسانوں کے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی کابینہ کے وزیر اروند پانڈے آج اپنے انتخابی حلقہ گدرپور (ضلع اودھم سنگھ نگر) میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تھے، اس دوران کسانوں کو جب ان کی آمد کی اطلاع ملی تو کسان موقع پر پہنچ کر وزیر تعلیم کے خلاف احتجاج کرنے لگے اور مردہ باد کے نعرے لگانے لگے۔
احتجاج کر رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ کابینہ کے وزیر زرعی قوانین کی حمایت میں ہیں۔ اور وہ مسلسل کسان مخالف بیانات دے رہے ہیں۔ جس کو لے ہم احتجاج کررہے ہیں۔
اس دوران صورتحال کو بہتر نہیں دیکھتے ہوئے وزیر تعلیم اروند پانڈے کو پروگرام چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑا، حالانکہ ان کی تحفظ کے لئے انتظامیہ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی ٹیم لگائی گئی تھی۔