ETV Bharat / state

ای وی ایم بد عنوانی: کانگریس کے امیدواروں کی عرضی پر 14 اکتوبر کو شنوائی - کانگریس کے شکست خوردہ پانچ امیدوار

اتراکھنڈ میں ای وی ایم میں بد عنوانی سے متعلق دائر عرضیوں پر منگل کے روز شنوائی ملتوی کی گئی اور اب اس معاملے کی شنوائی آئندہ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

EVM Corruption: Hearing on the petition of Congress candidates on October 14
ای وی ایم بد عنوانی: کانگریس کے امیدواروں کی عرضی پر 14 اکتوبر کو شنوائی
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:42 PM IST

جسٹس لوکپال سنگھ کی بینچ میں شنوائی سے قبل عرضی گزار اور فریقوں کی جانب سے وقت کا مطالبہ کیا گیا۔ عدالت نے اسے قبول کرتے ہوئے شنوائی کے لیے اگلے ماہ 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

وکاس نگر سے کانگریس کے امیدوار اور سابق کابینی وزیر نو پربھات، راجپور روڈ دہرادون سے راج کمار، منصوری سے گوداوری تھاپلی، بی ایچ ای ایل رانی پور سے امریش کمار، پرتاپ نگر (ٹہری) اسمبلی سے وکرم سنگھ نیگی کی جانب سے ای وی ایم مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کے سلسلے میں سنہ 2017 میں الگ-الگ عرضیاں دائر کی گئیں تھیں۔

کانگریس کے شکست خوردہ پانچ امیدواروں کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کے دوران ان اسمبلی حلقوں میں ای وی ایم مشینوں میں بدعنوانی ہوئی جس کے سبب انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.