ETV Bharat / state

Earthquake Hits Uttarakhand: اتراکھنڈ میں زلزلہ سے زمین لرز گئی

اترکاشی کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ تحصیل موری، پرولہ اور برکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ Earthquake Hits Uttarakhand

Earthquake of 4.1 magnitude hits Uttarakhand's Uttarkashi
اتراکھنڈ میں زلزلہ سے زمین لرز گئی
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 10:45 PM IST

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں سنیچر کی شام زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی پھیل گئی۔ خبر لکھے جانے تک کسی حادثہ کی اطلاع نہیں ملی۔ ریکٹر پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ اترکاشی کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ تحصیل موری، پرولہ اور برکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جھٹکے شام 4 بجکر 52 منٹ پر محسوس کیے گئے۔Earthquake of 4.1 magnitude hits Uttarakhand's Uttarkashi

اس کا مرکز ہماچل پردیش اور راوی جنگلات میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ پٹوال نے بتایا کہ زلزلے کے حوالے سے تال میل قائم کرنے کے بعد ضلع کے برکوٹ، پرولہ اور موری کے تھانوں اور تحصیلداروں، ریونیو سب انسپکٹرز سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ابھی تک مذکورہ علاقے میں زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.