دہرادون: ریاست میں کانگریس رہنما کے خلاف مقدمات کے اندراج کا معاملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حال ہی میں سابق وزیر اعلی ہریش راوت کے قریبی اور کانگریس کے ریاستی ترجمان منیش کرنوال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کانگریس رہنماؤں اور آزاد خیال والے لوگوں سے دور رہنے کی اپیل کی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ہریدوار کے کانگریسی رہنما منیس کرنوال نے اپنے فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تبصرہ کیا تھا جس کے بعد جولاپور کے بی جے پی رکن اسمبلی سریش راٹھوڈ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
معاملے کے بعد سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کانگریس کے رہنماؤں اور آزاد خیال کے لوگوں سے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپیل کی ہے کہ کانگریسی اور آزاد خیال کے لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی الٹا آدمی یا کارٹون ، کہیں کسی شکل میں ، یا دور سے بی جے پی کے کسی اعلی رہنما کے جیسا دکھ رہا ہو تو اس پر تبصرہ نہ کریں۔ اگر آپ شاکاہاری کمینٹ بھی کرتے ہیں تو بی جے پی والے مانساہاری کمینٹ بنا کر آپ پر ٹوٹ پڑیں گے اور آپ کو اتنے مقدمات میں بھنسائیں گے کہ آپ توبہ توبہ کرنے لگ جاؤ گے۔