نئی دہلی: وزارت داخلہ کے زیر اہتمام اتراکھنڈ حکومت نے ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے چنتن شیور میں سائبر سکیورٹی پر کئی اہم مشورے دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی قیادت میں ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائمز کی تحقیقات کا اختیار سب انسپکٹر سطح کے پولیس افسر کو دیا جائے تاکہ تفتیشی کام بروقت اور قانونی طریقے سے مکمل ہوسکے۔ Ministry of Home Affairs Chintan Shivir
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah On NIA Offices ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ
ریاستی حکومت نے یہ بھی کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مرکز کی ہیلپ لائن 1930 کو 112 سے منسلک کیا گیا ہے اور بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کو اس پر مؤثر طریقے سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اشوک کمار نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ قانون کو موثر بنانے کے لیے سائبر کرائم کے لیے سزا کے التزام کو مزید سخت کیا جانا چاہیے تاکہ مجرموں کو جلد ضمانت نہ مل سکے اور جرائم کے دوبارہ ہونے کو روکا جا سکتا ہے۔
یو این آئی