ETV Bharat / state

Woman gets lover bitten to death by cobra بوائے فرینڈ کو مارنے کیلئے معشوقہ نے کرائے پر لیا زہریلا سانپ، عاشق کی موت

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں ایک خاتون دوست پر اپنے نئے بائی فرینڈ اور سپیرے کی مدد سے بائی فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے سپیرے کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم معشوقہ، اس کا نیا بائی فرینڈ اور قتل میں ملوث نوکرانی فرار ہیں۔

a
a
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 1:43 PM IST

Updated : Jul 19, 2023, 2:48 PM IST

ہلدوانی (اتراکھنڈ): افسانہ ’’شرلاک ہولمز‘‘ کی طرز پر ریاست اترا کھنڈ کے ہلدوانی علاقے میں پیش آئے ایک حیران کن واقعے میں پولیس نے 32سالہ ’’عاشق کے قتل‘‘ کے الزام میں معشوقہ (متوفی کی خاتون دوست) کو حراست میں لے لیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ’’مقتول کی خاتون دوست نے اپنے بائی فرینڈ کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا جہاں اسے ایک زہریلے سانپ - کوبرا - نے کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔‘‘ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ’’مقتول کی خاتون دوست نے اپنے ایک سپیرے دوست کی مدد سے سانپ کو اپنی رہائش گاہ پر ایسے چھپا کر رکھا جس نے عاشق کو کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔‘‘

جرم کا منظر:

رام پور روڈ، رام باغ کے ایک 32 سالہ آٹو شو روم کے تاجر انکت چوہان کی لاش 15 جولائی کو تین پانی، بائی پاس روڈ پر ان کی کار کی پچھلی سیٹ سے برآمد کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا یہ دم گھٹنے کا واقعہ ہے۔ تاہم جانچ میں انکت کے دونوں پاؤں پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات پائے گئے۔ اس غیر متوقع دریافت نے متاثرہ کے خاندان میں شکوک و شبہات کو جنم دیا، جس کی وجہ سے اس کی بہن، ایشا چوہان نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ اس کے بھائی کو 14 جولائی کو ماہی نامی خاتون سے ملنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

سازش سے پردہ فاش:

جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھی، یہ بات سامنے آئی کہ گوراپڈاو کی رہنے والی ماہی نے انکت چوہان کو دیپ کندپال نامی شخص (جو اس کا نیا بائی فرینڈ بتایا جا رہا ہے) کے ساتھ اپنے تعلقات میں مداخلت کی وجہ سے ختم کرنے کی سازش رچی۔ اپنی جدید محبت میں حائل رکاوٹ سے خود کو چھڑانے کے لیے ماہی (خاتون دوست) نے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور ادھم سنگھ نگر سے ایک سپیرے سے مدد طلب کی۔

جرم کا انکشاف:

14 جولائی کو ماہی نے انکیت چوہان کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا جہاں اس نے سانپ کے کاٹنے کے لیے منصوبہ تیار کیا۔ سانپ پکڑنے والے کی مدد سے انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انکت کیو ایک زہریلا کوبرا کاٹے۔ اُس رات کو جیسے ہی انکت بے ہوشی کی حالت میں چلا گیا۔ انہوں نے انکت کو کار میں بٹھایا اور گولا بائی پاس کی سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر دی۔ مزید برآں، ماہی نے اپنی گھر کی ایک نوکرانی کو اس گھناؤنے فعل میں ملوث کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد یہ بات سامنے آئی اور تصدیق ہوئی کہ انکیت چوہان کی موت واقعی زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Crimes in Kashmir تعلیم کے نام طلبہ کے ساتھ دھوکہ دہی، ملزم گرفتار

پولیس کارروائی:

ان انکشافات کے بعد پولیس نے سپیرے رام ناتھ کو گرفتار کر لیا تاہم ماہی، دیپ کندپال اور نوکرانی ابھی تک فرار ہیں۔ پولیس پوری تندہی سے کیس کی پیروی کر رہی ہے اور تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ پولیس کے مطابق جرم کے پیچھے اصل محرک، دیپ کندپال کے ساتھ ماہی کی بڑھتی ہوئی قربت تھی۔ انکت کی موجودگی ان کے تعلقات کے لیے خطرے کا باعث بنی ہوئی تھی، جو بالآخر اس کی موت کا باعث بنی۔

Last Updated : Jul 19, 2023, 2:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.