ETV Bharat / state

دہرادون: وزیر اعلی نے کورونا واریئرس کو اعزازی رقم دینے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 10:59 PM IST

وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے محکمہ صحت سے وابستہ تمام کورونا واریئرس کو سرٹیفکیٹ اور11-11 ہزار روپے کی رقم بطور اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا واریرس کو اعزازی رقم دینے کا اعلان: تریویندر

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے محکمہ صحت سے وابستہ تمام کورونا واریرس کو سرٹیفکیٹ اور کووڈ وارڈ میں مریضوں کی خدمت کرنے والے تمام ڈاکٹرز اور دیگر اہلکاروں کو 11-11 ہزار روپے کی رقم بطور اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

تریویندر نے منگل کو گاندھی شتابدی آئی اسپتال دہرادون میں منعقدہ پروگرام میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز 108 کے بیڑے میں 132 نئی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے گاندھی شتابدی اسپتال میں 10 بیڈ کی آئی سی یو یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔

تریویندر نے کہا کہ 'صحت سہولیات کومضبوط بنانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات رہی ہے۔ ہنگامی سروز میں 132 نئی ایمبولینس کے شامل ہونے سے مریضوں کو ہیلتھ سروس کا فوری فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصاً پہاڑی علاقوں میں یہ سروس مریضوں کے لئے زندگی دینے والی ثابت ہوں گی۔ یہ ایمبولینس ایڈوانس اور بیسک لائف سپورٹ سسٹم سے آراستہ ہیں۔ پچھلے چار سال میں ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے کے لئے کل 271 ایمبولینس دستیاب کرائی گئی ہیں۔

تریویندر نے کہا کہ اٹل آیوشمان اتراکھنڈ اسکیم سے ابھی تک تقریباً دولاکھ 32 ہزار لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم سے 4200 سے زیادہ آنکھوں کے مریض اپنا علاج کراچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں طبی خدمات کو بہتر کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ دس ماہ قبل جہاں ریاست میں کل 216 آئی سی یو بیڈ اور 116 وینٹیلیٹرس تھے، اب بڑھ کر 836 آئی سی یو بیڈ اور 695 وینٹیلیٹرس ہیں۔ جلد ہی تین میڈیکل کالج رودرپور، ہریدوار اور پتھوراگڑھ تیارہوجائیں گے۔ پہاڑی علاقوں میں طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں۔

اس موقع پر میئر سنیل انیال گاما، سکریٹری صحت امیت گی، سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایس اے مرو گیشن، انچارج سکریٹری ڈاکٹر پنکج پانڈے، ایڈیشنل سکریٹری یوگل کشور پنت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر امیتا اپریتی، سی ایم او دہرادون ڈاکٹر انوپ ڈمری وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.