ETV Bharat / sports

پندرہ سال کا ایک لڑکا صرف ویراٹ کوہلی کو دیکھنے سائیکل سے کانپور پہنچ گیا - Virat Kohli Fan - VIRAT KOHLI FAN

بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کا ایک مداح کانپور کے گرین پارک میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے سات گھنٹے میں 58 کلومیٹر کا سفر طے کرکے کانپور اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

Virat Kohli
بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 28, 2024, 8:06 PM IST

کانپور: آپ نے بھارت اور پاکستان میں اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کے بہت سے مداح دیکھے ہوں گے، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی مداح کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو صرف ویراٹ کوہلی کو دیکھنے کے لیے 58 کلومیٹر سائیکل چلائی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، لیکن بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 35 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا اور دوسرے دن بغیر کھیلے منسوخ کردیا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں۔

ویراٹ کوہلی کے 15 سالہ مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس نے اناؤ سے کانپور تک 58 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے میں صرف کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے طے کیا۔ وائرل ویڈیو میں چھوٹے بچے نے اپنا نام کارتیکیہ بتایا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح اس نے سائیکل پر 7 گھنٹے کا سفر مکمل کیا۔

پندرہ سالہ لڑکے نے بتایا کہ وہ 27 ستمبر کو صبح سویرے 4 بجے اپنے گھر سے روانہ ہوا اور 11 بجے اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ جب اس سے ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا والدین نے آنے سے منع نہیں کیا؟ تو 10ویں جماعت میں پڑھنے والے کارتیکیہ نے جواب دیا، نہیں۔

تاہم ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کی کارتیکیہ کی خواہش پہلے دن پوری نہ ہوسکی کیونکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بارش کے باعث پورا دن کھیل نہ ہو سکا۔ کارتیکیہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر ویراٹ کے لیے ان کے پیار اور جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.