انہوں نے احکام کو ہدایت دی کہ فرنٹ لائن ورکرز آشا کارکنوں کو مشاہرہ کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں۔
راوت آج کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے کئے جارہے کاموں کا جائزہ ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعہ لے رہے تھے۔
انھوں نے کہ ’’کورونا کے معاملے میں اتراکھنڈ کی صورتحال دیگر ریاستوں سے بہتر ہے‘‘
انہوں نے کہا کہ اس وبا میں آشا کارکنوں کا کردار اہم ہے اورانہیں صد فیصد ادائیگی اور ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹ بھی مہیا کرائی جائے۔
مزید پڑھیں:اترپردیش میں 107 نئے کورونا مثبت کیسز
انہوں نے کہا کہ آشا کارکنوں کو سمارٹ فون کی فراہمی جلد ہی کرائی جائے اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ اس کے لئے ضروری سافٹ ویئر تیار کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے نیٹ ورک سسٹم کی بہتری کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ تال میل قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ریاست کے دورافتادہ علاقوں میں مواصلات کی سہولیات کو مزید قابل رسائی بنایا جاسکے۔
انہوں نے ماسک نہیں پہننے ، سماجی فاصلے اورہوم آئیسولیشن کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کووڈ ۔19 سے متاثرہ افراد کو بھی بروقت اعلی مرکز ریفر کرنے ، رسپانس ٹائم کم کرنے ، رابطے میں آئے لوگوں کی تلاش کو زیادہ موثر بنانے اور سرولانس کے کاموں کو زیادہ شدت سے انجام دینے کی ہدایت جاری کی ۔