ETV Bharat / state

Uttarakhand Survey of Madrasas اتراکھنڈ میں مدارس کے سروے میں تیزی کی ضرورت، پشکر دھامی

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 12:39 PM IST

اترپردیش کے بعد اب اتراکھنڈ کے وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں مدارس کے خصوصی سروے میں تیزی کی ضرورت ہے۔ Uttarakhand govt to conduct survey of madrasas

special survey of madrassas in Uttarakhand
اتراکھنڈ میں مدارس کے سروے کی ضرورت، پشکر دھامی

دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی کا کہنا ہے کہ ریاست میں مدارس کے خصوصی سروے میں تیزی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ غیر سماجی عناصر ریاست میں داخل نہ ہوں، وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ پولیس محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے۔' Uttarakhand govt to conduct survey of madrasas

ویڈیو

دراصل اتر پردیش کے کانپور میں مبینہ بنگلہ دیشی شہری اور اس کے اہل خانہ کی گرفتاری کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوپی میں بنگلہ دیشی شہری جعلی شناختی کارڈ بنا کر سیاسی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے تقریباً 10 لاکھ بنگلہ دیشی جعلی شناختی کارڈ بنا کر رہ رہے ہیں۔ یوپی پولیس کا اندازہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ میں 50 ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی شہری الگ الگ کچی بستیوں میں رہ کر کچرا اٹھانے، کباڑ خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ سب ان کی رڈار پر ہیں۔

اترپردیش سے بنگلہ دیشی شہروں کی خبریں موصول ہونے کے بعد اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے ایک بار پھر مدارس کے سروے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے سروے میں تیزی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دیو بھومی محفوظ رہے۔'

بتادیں کہ اتراکھنڈ میں چار دھام سمیت بہت سے ہندو مذہبی مقامات ہیں۔ اتراکھنڈ میں چار دھام گنگوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ دھام کے ساتھ ساتھ یہاں بڑی تعداد میں مختلف مٹھ اور مندر بھی ہے۔ دنیا بھر میں ہندو دھرم کے مشہور مذہبی مقامات جیسے ہریدوار اور رشیکیش بھی اتراکھنڈ میں ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.