ETV Bharat / state

شادی آپ کریں اور کچرا سرکار ہٹائے! - میونسپل کارپوریشن

ریاست اتراکھنڈ میں میونسپل کارپوریشن کو جنوبی افریقہ کے گپتا خاندان کی شادی کے بعد کوڑا کرکٹ کو ہٹانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اجے گپتا کا بیٹا سوریاکانت اور بہو
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 10:56 AM IST

گپتا خاندان کی شادی میں کئی ریاستوں نے وزیر اعلی اور بالی ووڈ کے اداکاروں و اداکاراوں نے شرکت کی تھی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارا کترینہ کیف اور یوگا گرو بابا رام دیو نے بھی شرکت کی تھی۔

بابا رام دیو نے شادی کی تقریب کے دوران دو گھنٹے کا یوگا سیشن بھی کروایا تھا۔ مہمانو ں کے لیے ہیلی کاپٹر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اجے گپتا کے بیٹے سوریاکانت کی شادی کی تقریب 18 سے 20 جون تک تھی، جبکہ اتل گپتا کے بیٹے کی شادی کی تقریب 20 سے 22 جون تک منعقد کی گئی تھی۔

ریاست کے تقریبا تمام ہوٹلز اور ریزورٹس کو بک کیا گیا تھا اور سوئٹزر لینڈ سے شادی کی تقریب کے لیے پھول منگوائے گئے تھے۔

کوڑا کرکٹ کو ہٹانے کی ذمہ داری میونسیپل کارپوریشن کے سپرویزر انیل اور دیگر 20 افراد کو دی گئی تھی۔

ٹیم کے ایک افراد نے کہا کہ ہل اسٹیشن پر کوڑا کرکٹ ہٹانے میں ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ' پلاسٹک کے پیکٹس اور باٹلز ہر طرف پڑے ہوئے ہیں۔ ہماری گایوں کو روزانہ اس علاقے سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ پلاسٹک کھاتی ہیں تو اس کی زمہ داری کون قبول کرے گا؟'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.