ETV Bharat / state

Tomb Broken in Dehradun دہرادون میں مزار منہدم، مقدمہ درج - کچھ خواتین پر مزار کو توڑنے کا الزام

ریاست اتراکھنڈ میں کچھ خواتین پر مزار کو توڑنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ Some women are being accused of broking the tomb in Dehradun.

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 2:11 PM IST

دہرادون: پولیس اسٹیشن پریم نگر علاقہ کے تحت گڈریا محلہ ٹھاکر پور روڈ ٹی اسٹیٹ میں کچھ خواتین پر ایک مزار توڑنےکا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کچھ خواتین نے مزار کو توڑا اور اس کے بعد ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے پولیس انتظامیہ کو خبر ہوئی۔ پولیس نے ان خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس مقبرہ میں ایک مشہور بابا کی تصویر بھی موجود تھی۔

پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی نے ضلع میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی شخص ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو عوام براہ راست متعلقہ چوکی، تھانے اور پولیس افسران کو ایسے افراد کے خلاف اطلاع دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہرادون میں 18 جون کو ہونے والی مسلم مہاپنچایت منسوخ

پولیس نے کہا کہ ہے کہ اگر کوئی شخص شکایت کرتا ہے تو شکایت کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ پولیس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے افراد کی سرگرمیوں اور اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسے افراد کی نشاندہی کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے پر دہرادون کے ایس ایس پی دلیپ سنگھ کنور نے کہا ہے کہ اس طرح کے معاملات فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ اگر کوئی اس قسم کے فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دے گا یا شہر کے اندر امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو پولیس اس کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.