ETV Bharat / state

دہرادون: عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک - دو افراد زخمی

دہرادون میں دیر رات ایک عمارت منہدم ہو گئی جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

دہرادون: عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک
دہرادون: عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 8:12 AM IST

Updated : Jul 15, 2020, 9:42 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے نیشویلا روڈ علاقے میں ایک عمارت کے گرنے سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے دون ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے اب تک 5 افراد کو بچا لیا ہے۔

دہرادون: عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

معلومات کے مطابق منگل کی رات تقریبا ایک بجے ایس ڈی آر ایف کو اطلاع ملی کہ دہرادون کے نیشویلا روڈ علاقے میں ایک عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بتادیں کہ واقعے کے دوران گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرن(حاملہ خاتون)، سریشٹی(8 برس) اور وملا دیوی(37 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت سمیر چوہان(30 برس) کرش(10 برس) کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر ضلع کے تمام افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 9:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.