ETV Bharat / state

بی ایس پی اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی - بی ایس پی

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کا عملاً آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے مختلف پارٹیوں نے رسمی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

the-bsp-will-contest-70-assembly-seats-in-uttarakhand
بی ایس پی اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 8:48 AM IST

ریاست اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹیوں نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے لیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے بھی 2022 میں ہونے والے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سمیت سینئر قائدین نے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں بی ایس پی کی ایک روزہ ورکرز کانفرنس میں شرکت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے کانفرنس میں شریک کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنان کو پارٹی سے جوڑیں اور اپنے جمہوری حقوق کے حصول کے لیے عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے کام کریں۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج شمس الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تری ویندرا سنگھ حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی انچارج نے بی جے پی کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ریاست کے لوگوں کے اخراج کی راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2022 میں بی ایس پی ہر اسمبلی سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی تاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے حکومت سازی کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.