ETV Bharat / state

اتراکھنڈ : کووں کے بعد اب الو مردہ پائے گئے - اتراکھنڈ میں برڈ فلو

اتراکھنڈ کے ضلع سنگھ نگر کے جسپر علاقے میں 3 مردہ الوں کے مردہ ملنے سے علاقے میں سراسیمگی ہے۔

کووں کے بعد اب الو مردہ پائے گئے
کووں کے بعد اب الو مردہ پائے گئے
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 3:17 PM IST

اتراکھنڈ میں برڈ فلو کا خطرہ تیزی سے بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گزشتہ روز دہرادون میں 165 مردہ کووں کے ملنے کی ہلچل ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ آج ضلع ادھم سنگھ نگر کے جسپر علاقے میں 3 مردہ الوں کو دیکھا گیا، جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی۔

کووں کے بعد اب الو مردہ پائے گئے

اس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم فوری طور پر برڈ فلو کے خطرے کی وجہ سے موقع پر پہنچی اور پرندوں کو جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران محکمہ جنگلات کے افسر کشن سنگھ ساہی نے بتایا کہ یہ تینوں پرندے بارن الو پرجاتیوں کے ہیں جنہیں میڈیکل رپورٹ کے لئے لیب کو بھیجا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات معلوم ہوپائیگی۔فی الحال برڈ فلو کے خدشات کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے بھنڈاری باغ میں 165 کوے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔مرکزی حکومت نے 10 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہونے کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔10 جنوری تک صرف سات ریاستوں، کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، گجرات اور اترپردیش میں برڈ فلو پھیلنے کی خبر سامنے آئی تھی، لیکن پیر کے روز دہلی، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر میں بھی اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.