ETV Bharat / state

Lekhpal Recruitment Exam لیکھپال بھرتی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان - اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن

اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن نے پہلے ہونے والے لیکھپال بھرتی امتحان کو منسوخ کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحان پہلے 8 جنوری کو ہونے والا تھا لیکن اب یہ 12 فروری کو ہوگا۔ Uttarakhand Public Service Commission on Lekhpal Exam

لیکھپال بھرتی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:17 AM IST

دہرادون: اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن (یو کے ایس ایس سی) نے گزشتہ 8 جنوری کو منعقد ہونے والے ریونیو سب انسپکٹر (پٹواری/لیکھ پال) امتحان-2022 کے سوالیہ پیپر کے کچھ سوالات لیک ہونے اور کمیشن کے انتہائی خفیہ حصے کے اہلکار کی گرفتاری کے بعد جمعرات کے روز اس امتحان کو منسوخ کر دیا ہے۔ یو کے ایس ایس سی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اب یہ امتحان دوبارہ 12 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کمیشن کو ان کے ذریعہ منعقد کیے گئے مذکورہ امتحان کے سوالیہ پرچے میں کچھ سوالات لیک ہونے کی اطلاع فراہم کی گئی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایس ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کے دوران، ان کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم سنجیو پرکاش چترویدی، سیکشن آفیسر کی طرف سے ان کی تحویل میں رکھے گئے تقریباً 380 سوالات دیگر ملزمان کو غیر قانونی طور پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

امتحان کے سوال نامہ میں 100 سوالات شامل تھے۔ جن میں سے کچھ ملزمان کو دستیاب سوالات میں شامل تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پورا سوالیہ پرچہ لیک نہیں ہوا ہے۔ پولیس کی طرف سےملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے گئے کمیشن کے اہلکار سنجیو چترویدی، سیکشن آفیسرہائی سیکریسی-3 کوکمیشن نے فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ ریلیز کے مطابق معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کمیشن کی جانب سے 8 جنوری 2023 کو ہونے والے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب مذکورہ امتحان دوبارہ 12 فروری کو ہوگا۔ جبکہ اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ/آڈیٹر امتحان-2022 کا پہلے سے طے شدہ امتحان 19 فروری 2023 کو ہوگا۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، دیگر تمام امتحانات اور انٹرویو کمیشن کی طرف سے پہلے جاری کردہ امتحانی کیلنڈر کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Four Arrested in Lekhpal Exam: لیکھپال کے امتحان میں چار مُنا بھائی پکڑے گئے

یو کے ایس ایس سی کے مطابق، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کمیشن تمام امتحانات کو بہترین، منصفانہ اور شفافیت کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے پوری طرح چوکس اور حساس ہے اور اسی کے پیش نظرکمیشن کی جانب سے اگست 2022 میں ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو خفیہ طریقے سے ویجیلنس اور مقامی انٹیلی جنس یونٹ کو کمیشن میں تعینات کئے جانے اورامتحانی مراکز پر مناسب سیکورٹی فورس تعینات کئے جانے کے لئے ایک خط ارسال کیاگیاتھا۔ ساتھ ہی امتحانی عمل کو ناقابل تسخیر بنانے کے پیش نظر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ویجلنس) کی موجودگی میں کمیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں تجاویز حاصل کی گئی تھیں، جنہیں کمیشن کے ذریعہ لاگوکیاگیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.