ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں کوروناوائرس سے متاثرہ 20 نئے مریض کی شناخت - coronavirus

ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس وبا کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتے میں یہاں کورونانے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اتراکھنڈ میں کوروناوائرس سے متاثرہ 20 نئے مریض کی شناخت

author img

By

Published : May 23, 2020, 11:56 PM IST

ہفتہ کی دوپہر تک کوروناکے 20 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ریاست میں کورونامتاثرین کی کل تعداد 173 تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف محکمے صحت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ کوروناسے آج کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونااب ریاست کے تقریباً سبھی اضلاع میں اپنے پاؤں پھیلاتا جا رہا ہے۔ آج کورونانے چنپاوت اور پتھورا گڑھ اضلاع کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

چنپاوت ضلع میں سب سے زیادہ سات معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام مہاجر ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کماؤں کے سبھی چھ اضلاع میں کورونانے پاؤں پھیلا لئے ہیں۔

پتھورا گڑھ اور چنپاوت ڈسٹرکٹ ابھی تک کورونا کی گرفت سے باہرتھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

چنپاوت کے یہ سبھی سات معاملے ٹنك پور سے جڑے ہوئے ہیں اور جن لوگوں میں كورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان کی عمر 22 سے 47 سال کے درمیان ہے۔

ان کے نمونوں ٹنك پور کے كمبائنڈ ہسپتال سے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ پتھورا گڑھ ضلع میں بھی آج پہلی بار دو کیس سامنے آئے ہیں۔

ضلع کے کوروناپرائمری ہسپتال سے ان کے نمونے ہلدوانی واقع سشیلا تیواری ہسپتال جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے اور ہسپتال سے آج ان میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔

کماؤن کے ہی ایک اور ڈسٹرکٹ الموڑا میں بھی آج تین نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ سبھی معاملے رانی کھیت کے جی ہسپتال کے ہیں۔

اسی طرح نینی تال ضلع میں بھی دو نوجوانوں میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں ایک شخص رام نگر اور دوسرا نینی تال کے بیتال گھاٹ کا ہے۔

نینی تال کے بی ڈی پانڈے ہسپتال کے ڈاکٹر ایم ایس دگتال نے بتایا کہ بیتال گھاٹ کا یہ شخص گزشتہ 17 مئی کو ممبئی سے اپنے گاؤں واپس آئے تھے اور 20 مئی کو اسے نینی تال میں كوارٹین میں بھرتی کر دیا گیا تھا۔

گڑھوال دویژن کے اترکاشی جیسے پہاڑی ضلع میں بھی آج تین افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ تینوں ڈی ایچ ہسپتال اترکاشی سے ہیں اور ایمس رشی کیش سے ان میں کوروناانفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسی طرح دہرادون میں دو اور ہردوار میں ایک شخص میں کوروناوائرس کا پتہ چلا ہے۔ ان کے نمونوں ایمس رش کیش اور دون ہسپتال جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔

ہردوار کا واحد معاملہ ایس ڈی ایچ ہسپتال روڑكی سے تعلق رکھتا ہے اور ایمس رشی کیش نے 54 سالہ شخص کی رپورٹ پازیٹیو بتائی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کوروناانفیکشن کی وجہ آج کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو موت ہوئی ہے وہ سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رشی کیش واقع ایمس میں شدید بیمار ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اس میں کوروناکا انفیکشن بھی بتایا جا رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.