ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: وکاس نگر حادثہ میں 13 اموات، 2-2 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان - گاڑی میں تقریباً 15 افراد سوار

چکراتہ کے بائیلا گاؤں سے وکاس نگر کی طرف جانے والی ایک مسافر بس صبح تقریباً 10 بجے بائیلا-پنگوا روڈ پر گہری کھائی میں گر گئی۔ بس میں تقریباً 15 افراد سوار تھے، جن میں سے 13 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

اتراکھنڈ: وکاس نگر میں دردناک سڑک حادثہ، 13 کی موت

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 5:55 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں چکراتہ سے وکاس نگر کی طرف جارہی ایک مسافر گاڑی بائیلا گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ اس دردناک حادثے میں 13 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

اتراکھنڈ: وکاس نگر میں دردناک سڑک حادثہ، 13 کی موت

پی ایم او نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اتراکھنڈ کے چکراتہ میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ حکومت اور مقامی انتظامیہ راحت کے کاموں میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے ان سے میری گہری تعزیت۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

وہیں PMNRF کی طرف سے اس دردناک حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے۔

معلومات کے مطابق، چکراتہ کے بائیلا گاؤں سے وکاس نگر کی طرف جانے والی ایک مسافر گاڑی صبح تقریباً 10 بجے بائیلا-پنگوا روڈ پر گہری کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں تقریباً 15 افراد سوار تھے، جن میں سے 13 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ایس ڈی آر ایف اور پولیس تھانہ چکراتہ اور تحصیل انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ مرنے والے 11 افراد کا تعلق بائلا سے بتایا جا رہا ہے۔ ایک شخص کا تعلق چکراتا کے گاؤں ملیتھا اور دوسرے کا تعلق کھڑکا تحصیل سلائی ضلع سرمور ہماچل سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 12,830 نئے کیسز

ایس ڈی آر ایف ریسکیو ٹیم کے ایچ سی یوگیندر بھنڈاری نے بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو 13 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو چکی تھی اور دو لوگ زخمی تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.