ETV Bharat / state

ز یکا وائرس کا قہر کانپور میں جاری، انتظامیہ الرٹ - زیکا نیوز

کانپور شہر کے مختلف علاقوں سے زیکا وائرس کے 79 مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس وبا کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

ز یکا وائرس کا قہر کانپور میں جاری، انتظامیہ الرٹ

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 1:30 PM IST

اترپردیش کے کانپور میں زیکا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے، اب تک اس وائرس کے 79 مریض شہر کے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس وائرس کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق کانپور میں 23 اکتوبر کو زیکا وائرس ایک ایئر فورس کے ملازم میں پایا گیا تھا، اس کے بعد سے یہ مرض کانپور کے مختلف علاقوں میں مسلسل پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 79 لوگوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہورہا ہے۔

کانپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے 70 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، جو لوگوں کو اس مچھر کے بارے میں جانکاری دے رہی ہے اور اس سے بچنے کا طریقہ بتارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کانپور میں زیکا وائرس کا قہر، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

واضح رہے کہ کانپور میں اب تک زیکا وائرس کے 79 مریض پائے گئے ہیں جس سے انتظامیہ اور محکمۂ صحت میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.