گونڈہ: ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے ترب گنج علاقے میں زمینی رنجش کو لے کر بدمعاشوں نے سرعام گولی مار کر ایک نوجوان پردھان کا قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے ترب گنج تھانہ علاقے کے پریاواں گاؤں کے رہنے والے پردھان بھوپ منی شکلا (35) دوپہر میں اپنے گاؤں جارہا تھا کہ گھات لگائے بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ نازک حالت میں انہیں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کے اہل خانہ کی تحریر پر معاملہ درج کر کے ملزمین کی تلاش میں چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ قتل کی مخالفت میں مقامی اور اہل خانہ نے بدمعاشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپتال میں ہنگامہ کیا۔
پردھان بھوپ منی شکلا روزانہ کی طرح بھان پور چوراہے پر واقع چائے کی دکان پر 3 بجے کے قریب بیٹھے تھے۔ یہاں سے پردھان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کہیں جانے کے لیے تیار ہو گئے۔ اسی دوران ملزم نے پردھان کو سینے میں گولی مار دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے پردھان کے پاؤں چھوئے اور پھر گولی مار دی۔ وہاں موجود لوگوں نے احتجاج کیا تو ملزمان انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لواحقین زخمی پردھان کو لے کر ضلع اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بھوپ منی شکلا کو پہلی بار سال 2021 کے لیے گاؤں کا پردھان منتخب کیا گیا تھا۔ ملزم نے بھی گاؤں کے پردھان کے عہدے کے لیے الیکشن لڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Gonda Custodial Death Case گونڈہ میں پولیس حراست میں وکیل کی موت، تین اہلکار معطل
یو این آئی