مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں پلیٹ فارم پر کھڑے نوجوان نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کر لی۔ دراصل ایک شخص پلیٹ فارم پر کھڑا تھا، ٹرین آنے پر شخص نے اچانک پٹری لیٹ گیا۔ اس سے پہلے کہ آس پاس کھڑے لوگ کچھ سمجھ پاتے، شخص نے خودکشی کر لی۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ خودکشی کرنے والا صادق نام کا نوجوان ذہنی طور پر کمزور تھا۔ Youth Commits Suicide in Moradabad
بتایا جا رہا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص آج مرادآباد کے گاندھی نگر میں نیورولوجسٹ کو دکھانے آیا تھا۔ وہیں انتظامیہ نے اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی ہے۔ واضح رہے کہ نوجوان سنبھل ضلع کے نکھسا تھانہ علاقے کے دیپا سرائے کا رہائشی تھا۔ Youth Commits Suicide in Moradabad
یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ: خاتون نے 5 بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی
وہیں سماجی رابطہ سائیٹوں پر نواجوان کے تعلق سے مختلف اور متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں جن میں یہ بات واضح طور پر کہی جا رہی ہے کہ ان کا دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔