ETV Bharat / state

Objectionable Post Against Hindu Gods ہندو بھگوانوں کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج - نازیبا پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

اتر پردیش کے بلیا ضلع کے بیریا تھانہ علاقے میں ہندو دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Youth booked for objectionable post against Hindu gods

ہندو بھگوانوں کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 3:16 PM IST

بلیا: اتر پردیش کے بلیا ضلع کے بیریا تھانہ علاقے میں ہندو دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق ضلع کے بیریا تھانہ علاقے کے بیجناتھ چھپرا گاؤں کے رہنے والے امن کمار ورما عرف چندر شیکھر کے خلاف اسی علاقے کے کوٹوا گاؤں کے رہنے والے سنتوش سنگھ اور دیگر کی شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت نامزد مقدمہ جمعہ کی شام کو درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: The gambling husband شوہر نے جوئے میں داو جیتنے والے شخص کو اپنی بیوی پیش کردی

سنتوش سنگھ اور دیگر نے پولیس سےکی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ امن کمار ورما عرف چندر شیکھر نے 6 ستمبر کو شری کرشن جنم اشٹمی کے دن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ہندو مذہبی دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کیا ہے۔ شکایت کنندہ سنتوش سنگھ اور دیگر لال بہادر شاستری، ونود سنگھ، وشال نے الزام لگایا ہے کہ فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے امن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.