ریاست اتر پردیش کے ضلع سلطان پور میں واقع تھانہ بلدی رائے علاقے کے بہورانوا بازار (بنجھولیا) کے رہائشی کرشنا یادو نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے یوگی اور وزیر اعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا۔ نوجوان کے اس بیان پر علاقے کے بی جے پی کارکنان مشتعل ہوگئے۔ بی جے پی کے مقامی اہلکار نے اس نوجوان کے خلاف تھانے میں شکایت کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے بلدی رائے تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو جیل بھیج دیا ہے۔
کرشنا یادو نے بیت الخلا کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا معاملہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔