ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک، سہارنپور سے ایک شخص گرفتار - نوجوان کے گھر سے دو کمپیوٹر بھی ضبط کیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے الزام میں سہارنپور پولیس نے وبل سینی نام کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کے گھر سے دو کمپیوٹر بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:40 AM IST

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے الزام میں وپل سینی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وپل اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کا رہائشی ہے۔

وپل سینی کو گرفتار کرنے کے معاملے میں سہارنپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس چنپا نے بتایا کہ 'ہیکنگ کے ملزم وپل سینی نے مبینہ طور پر ہزاروں ووٹرز کے شناختی کارڈ سہارنپور کے ناکود علاقے میں واقع اپنی کمپیوٹر شاپ میں بنایا تھا۔

پولیس افسر کے مطابق وپل سینی کمیشن کی ویب سائٹ پر اسی پاس ورڈ سے لاگ ان ہوتا تھا، جس پاس ورڈ کا استعمال کمیشن کے اہلکار کرتے تھے۔ کمیشن کو کچھ غلط ہونے کا شبہ ہوا تو کمیسشن نے اس کی جانکاری تفتیشی ایجنسیوں کو دی۔ ایجنسیوں کی تفتیش کے دوران وپل سینی شک کی زد میں آیا، اس کے بعد تفتیشی ایجنسی نے اس کی جانکاری سہارنپور پولیس کو دی۔

اس تعلق سے جب سہارنپور پولیس نے سینی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ 'وہ مدھیہ پردیش میں ہردا کے رہائشی ارمان ملک کے کہنے پر کام کر رہا تھا اور اس نے تین ماہ میں دس ہزار سے زائد ووٹر شناختی کارڈ بنائے ہیں'۔ سائبر سیل اور سہارنپور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو سینی کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چناپا نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سینی کے بینک اکاؤنٹ میں 60 لاکھ روپے ملے ہیں، جس کے بعد اکاؤنٹ سے لین دین فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم سینی کے کھاتے میں کہاں سے آئی ہے، اس کی تحقیقات کی جائے گی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ 'پوچھ گچھ کے دوران سینی نے بتایا کہ اسے شناختی کارڈ بنانے کے بدلے 100 سے 200 روپے ملتے ہیں۔ پولیس نے اس کے گھر سے دو کمپیوٹر بھی ضبط کیے ہیں۔ تفتیشی ایجنسی اسے عدالت میں پیش کرے گی اور اس کی عدالتی تحویل کی درخواست کرے گی۔ سینی کے والد کسان ہیں۔ سینی نے سہارنپور ضلع کے ایک کالج سے بی سی اے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.