ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں شرپسندوں نے ایک نوجوان پر تیز ہتھیار سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق بہرائچ کوتوالی پولیس لائن روڈ پر واقع سی کے میرٹھ گارڈن میں شرپسندوں نے ایک نوجوان پر تیز ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کی نازک حالت دیکھتے ہوئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹرز نے اسے لکھنؤ ٹرامہ سنٹر ریفر کر دیا ۔سرکل آفیسر نریش سنگھ کے مطابق زخمی نوجوان سالار گنج کا رہائشی روی سنگھ بتایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ شہر کے وی آئی پی علاقے میں پیش آیا جہاں سے چند قدم پر ضلع کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن مشرا کا رہائش گاہ ہے جہاں وہ معاملے کے وقت موجود تھے ۔
فی الحال پولیس معاملے کو درج کرکے تفیش کر رہی ہے ۔