مسٹر یوگی ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد وکرم آدتیہ مارگ پر واقع ملائم سنگھ یادو کے رہاش گاہ پر پہنچے اور ان کا حال چال معلوم کرنے کے بعد انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔
بغیر پیشگی اطلاع کے بزرگ لیڈر سے ملنے گئے مسٹر یوگی کی خاطر تواضع مسٹر یادو چھوٹے بھائی و پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیوپال یادو نے کی۔
وزیر اعلی نے ایس پی سر براہ کو اس موقع پر کچھ کتابیں بھی بھینٹ کی اور ان کے لئے اچھی صحت کی آرزو کی۔
اس سے قبل مسٹر یوگی نے 10 جون کو ملائم کی رہائش گاہ پر گئے تھے اور ان کا استقبال کیا تھا۔
اس وقت ملائم سنگی کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے علاوہ شیوپال یادو بھی موجود تھے۔
ایس پی رہنما کے گھر سے نکلنے کے بعد وزیراعلی بی جے پی کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر اعلی و سابق گورنر کلیان سنگھ کے مال اوینیو پر واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔
انہوں نے کلیان سنگھ کا حال چال پوچھنے کے ساتھ ان کو دیوالی کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر کلیان سنگھ کے بیٹے اور ایٹہ سے بی جے پی رکن پارلیمان راجویر سنگھ اور دیگر لیڈر موجود رہے۔