ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی اور ان کے کاموں پر مبنی ایک نمائش کا بی جے پی کی ریاستی دفتر میں افتتاح کیا۔
بی جے پی کے ذریعہ اس نمائش کو افتتاح کرنے کا مقصد وزیراعظم مودی کی زندگی اور ان کے کاموں کے بارے میں عوام کو بتانا ہے۔یہ نمائش مودی کی جشن یوم پیدائش کی تقریبات کا ہی حصہ ہے
مرکزی وزیر تعلیم و یوپی الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’گذشتہ 20سالوں سے وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلی رہے ہیں اور اب ملک کے وزیر اعظم ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی کو ملک کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے۔ میری سمجھ سے وزیر اعظم کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے ترغیب کا باعث ہوگی اور وہ اس سے اپنی زندگی کے لئے رہنمائی حاصل کریں گے۔
وزیر نے کہا کہ بی جے پی مودی کی یوم پیدائش 17ستمبر تا 7اکتوبر کے درمیان ’سیوا اور سمرپن‘ پروگرام منعقد کر منا رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم مودی پیر کے روز پی ایم ڈی ایچ ایم اسکیم لانچ کریں گے
وہیں دوسری جانب بی جے پی انتخابی تنظیم کی ایک میٹنگ جمعرات کو منعقد ہوگی جس میں دوسرے جوائنٹ انچارج اور دیگر کی ذمہ داریوں کو طے کیا جائے گا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ریاستی بی جے پی آئند سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ سے ہی میٹنگ کررہی ہے۔
دھرمیندر پردھان بدھ کو لکھنؤ پہنچے اور پارٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔اس میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر و ریاستی الیکشن کو انچارچ انوراگ ٹھاکر، نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یو این آئی