ETV Bharat / state

گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ - جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنے کے

یوگی حکومت کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مختلف جیلوں میں قید گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 9:48 PM IST

ریاست اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنے کے مقصد سے گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی۔

واضح رہے کہ یوگی حکومت نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد کیا ہے جس میں عدالت نے کہا تھا کہ سات برس یا اس سے کم عمر کی سزا کاٹ رہے قیدیوں کو پیرول پر آٹھ ہفتوں کے لیے رہا کردیا جائے گا، تاہم اس کے لیے ریاستی حکومت جیلوں میں بند قیدیوں کی فہرست تیار کررہی ہے۔

یوگی حکومت کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر نے جیلز میں بند گیارہ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعلیٰ نے حکومت کے عہدیداروں کے ذریعہ فہرست پیش کرنے کے بعد سات سال قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے فوری بعد ملک بھر میں پھیلی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا اجلاس 27 مارچ کو ہائی کورٹ کے سینیئر جسٹس پنکج کمار جیسوال کی سربراہی میں اختتام پزیر ہوا۔

اس اجلاس میں جیل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آنند کمار، ڈی جی جیل آنند کمار نے بھی شرکت کی تھی۔

تشکیل شدہ اس کمیٹی کے غور و فکر کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو یہ رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ریاست کی 71 جیلوں میں بند قیدوں کو جن کا کیس ابھی زیر التوا ہے، اور انہوں نے سات برس کی جیل کی سزا کاٹ لی ہے تو انہیں آٹھ ہفتوں کی عبوری ضمانت پر ذاتی مچلکے لے کر اسے فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔

ایسے ملزم جن کا الزام ثابت ہوچکا ہے،اور انہیں سات برس یا اس سے کم قید کی سزا سنائی گئی ہے، ان کو بھی آٹھ ہفتوں کے لیے ذاتی مچلکے لینے کے بعد پیرول پر رہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کی جیل میں اس قسم کے التواء قیدیوں کی کل تعداد تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار اور پیرول پر چھوڑے جانے والے قیدیوں کی تعداد تقریباً ڈھائی ہزار ہے۔

اس طرح اس فیصلے کے بعد ریاست کی جیلوں سے تقریباً 11 ہزار قیدیوں کی فوری رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.