ETV Bharat / state

'یوگی حکومت کورونا کے مریضوں کا علاج آسان بنائے'

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:20 PM IST

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بہت سے مقامات سے اطلاعات آرہی ہیں کہ بہت سے سنگین مریضوں کو چیف میڈیکل آفیسر-سی ایم او کے خط کے بغیر داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔

priyanka
priyanka

اتر پردیش کانگریس کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست میں سی ایم او کی سفارش پر کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی خبر پر اترپردیش حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عام لوگوں کا علاج آسانی سے ہو اس کے لیے اصول آسان بنایا جانا چاہیے۔

محترمہ وڈرا نے کہا 'یہ عمل مشکل ہے اور اس سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور عام لوگوں کی جان جا رہی ہے۔ لہذا ریاستی حکومت کو فوری طور پر اس اصول کو تبدیل کرنا چاہیے تاکہ کورونا مریضوں کی بھرتی کا عمل بہت آسان ہو جائے'۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'بہت سے مقامات سے اطلاعات آرہی ہیں کہ بہت سے سنگین مریضوں کو چیف میڈیکل آفیسر-سی ایم او کے خط کے بغیر داخل نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی جی سی ایم او کے خط کے انتظار میں لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ براہ کرم اس قانون کو ختم کریں۔ لوگوں کی جانیں بچائیں'۔

عام لوگوں کے مفاد میں اس نظام میں تبدیلی پر زور دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'ایسا نظام بنائیں تاکہ سنگین مریضوں کا اسپتال میں داخلہ آسان ہوجائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.