ETV Bharat / state

Yogi Adityanath on Sports Players یوگی حکومت نے کھلاڑیوں کے لیے کھولا خزانہ

اتر پردیش میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ارادے سے ریاست کی یوگی حکومت نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے طرح طرح کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ Yogi govt announces aid for Sports Players

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 9:03 AM IST

یوگی حکومت نے کھلاڑیوں کے لیے کھولا خزانہ

لکھنؤ: اتر پردیش میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ارادے سے ریاست کی یوگی حکومت نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے طرح طرح کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی کھیلوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نونیت سہگل نے پیر کو کہا کہ ریاست میں کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کی راہ میں اب مالی مسائل رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ حکومت ایکلویہ اسپورٹس فنڈ کے تحت کھلاڑیوں کو کھیل میں ان کی اعلیٰ کارکردگی اورفروغ کے لیے فیلوشپ فراہم کرے گی۔ Yogi govt promoting sports

اس سلسلے میں ڈاکٹر سہگل کی صدارت میں منعقدہ ایکلویہ اسپورٹس فنڈ کی میٹنگ میں 35 کھلاڑیوں کو مالی امداد/فیلوشپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایکلویہ اسپورٹس فنڈ سے ضلع اورڈویژن میں ٹریننگ لے رہے تمام رجسٹرڈ کھلاڑیوں، رہائشی اسپورٹس ہاسٹلز اور اسپورٹس کالجزکے کھلاڑیوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت کور کرنے کی تجویز پاس کی گئی۔

ڈاکٹر سہگل نے بتایا کہ مختلف اضلاع اور ڈویژنوں سے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتنے والوں کو ایکلویہ اسپورٹس فنڈ سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایکلویہ اسپورٹس فنڈ کے تحت کھیلوں کی فیڈریشنوں کے ذریعے منعقد کی جانے والی قومی چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والوں کو ان کے کھیلوں کے نظم و ضبط سے متعلق ضروری سامان کی خریداری کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کی گرانٹ فراہم کرنے کا انتظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحاق شدہ اسپورٹس فیڈریشنز کے ذریعہ چار برسوں کے وقفے سے منعقد کی جانے والی ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز، ورلڈ کپ، ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین کپ میں میڈل جیتنے والے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو جسمانی نشوونما اور ترقی کے لیے ڈائٹ منی کے طورپرتین لاکھ روپے کی رقم سالانہ دینے کا التزام ہے۔ اسی طرح جونیئر ایشین چیمپئن شپ، جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ، جونیئر ورلڈ کپ، ایشین کپ، یوتھ اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، سیف گیمز میں میڈل جیتنے والے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سالانہ 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے یا کوچنگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی کھیلوں کے مقابلے اور ٹریننگ کے دوران لگنے والی چوٹ کے علاج کے لیے کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi Adityanath on Sports کھیل اور کھلاڑیوں کو ملے گا حکومت کا پورا ساتھ، یوگی آدتیہ ناتھ

ڈاکٹر سہگل نے کہا کہ اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز، ورڈ چیمپئن/ورلڈ کپ، افرو ایشین گیمز، سیف گیمز اور نیشنل چیمپیئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑی تیار کرناایکلویہ اسپورٹس فنڈ کابنیادی مقصد ہے۔ اس فنڈ کے تحت کھلاڑیوں اور کوچز کو جدیدترین بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرناہے۔ کھلاڑیوں کا ہیلتھ انشورنس کرایاجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کلبوں اور اکیڈمیوں کوبراہ راست اور بالواسطہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیویانگجن، ٹرانس جینڈر اور خواتین کھلاڑیوں کو اضافی مراعات دی جائیں گی۔ کھلاڑیوں کو کھیلوں کے جدید آلات اور کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.