سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سریش یادو نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دور میں متعدد قیدیوں کو پیرول پر چھوڑا جارہا ہے لیکن 5دفعہ رکن اسمبلی اور وزیر رہ چکے، رکن پارلیمان اعظم خاں، ان کے بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور اہلیہ کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خاں کے ساتھ ریاست کی یوگی حکومت دشمنی کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے، اس کےلیے عوام بی جے پی حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اعظم خاں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں: Azam Khan: اعظم خان کی ایک بار پھر طبیعت بگڑی، لکھنؤ لے جانے کی تیاری
واضح رہے کہ سیتاپور جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت پیر کے روز خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا آکسیجن لیول 88 تک گر گیا تھا۔