ETV Bharat / state

'یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام' - کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو

اجے کمار للو نے کہا کہ اتر پردیش سرکار ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ایک طرف سماج میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے، وہیں یوگی مودی ریاست میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کرتی رہے گی۔

Yogi government fails on every front: Ajay Kumar Lallu
یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: اجے کمار للو
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 2:43 PM IST

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ صوبہ کی موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے لیکن وہ جھوٹے دعوے کر کے عوام کو ورغلانے کا کام مسلسل کر رہی ہے۔

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: اجے کمار للو

انہوں نے کہا کہ کانپور میں ایک صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا لیکن ابھی تک اس کے قاتلوں کا خلاصہ نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ جونپور اور اعظم گڑھ میں جو حادثہ ہوا ہے، اس میں بھی یوگی حکومت نے سچائی نہ لا کر بے گناہ لوگوں پر کاروائی کر کے اپنا اصلی چہرا دکھایا ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ ریاست میں کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ صوبے میں بےروزگاری بڑھتی جا رہی ہے، وہیں یوگی مودی ریاست میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ روزگار دینے کا صرف جھوٹا دعویٰ ہے اور سچائی سے بالکل دور ہے۔

ریاستی صدر اجے کمار للو نے بتایا کہ ہماری پارٹی نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے کسانوں، مزدوروں اور کاریگروں سے بات کی ہے، جس میں صاف طور پر بتایا گیا کہ ہم لوگ پہلے کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب نوکری چلی گئی، مشکل سے گزارا ہو رہا ہے۔ جبکہ یوگی حکومت روزگار دینے کی بات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے اکاؤنٹ میں کوئی پیسہ نہیں گیا ہے اور نہ ہی سبھی لوگوں کو راشن ملا۔ سرکار کہتی کچھ اور ہے لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یو پی کانگریس کمیٹی نے بڑھتے ہوئے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا، جس کے بعد حکومت نے کانگریسیوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ سرکار کی ہر غلط پالیسی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اجے کمار للو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہماری پارٹی 29 جون کو پوری ریاست میں یوگی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرے گی جب تک کہ اضافی قیمت واپس نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.