فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں یوم آزادی تقریبات کے پیش نظر شہر میں 'ہر گھر ترنگا' مہم کی تشہیر کے لئے لگائے گئے ہورڈنگ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کے ساتھ کچھ شرارتی عناصر نے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو اس کا نوٹس لے کر معاملہ درج کیا ہے۔Yogi's Picture Defaced In Firozabad
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منائے جارہے 'یوم آزادی ہفتہ' کے دوران ہر گھر ترنگا مہم کی تشہیر کے لئے فیروزآباد کے نگر نگم نے شہر میں بڑے بڑے ہورڈنگ لگوائے ہیں۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وزیر اعلی یوگی کی تصویر کا بھی استعمال کر لوگوں سے گھر پر ترنگا لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔
شہر میں لگے ایک ہورڈنگ میں یوگی کی فوٹو کے ساتھ شرارتی عناصر کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کر چہرے کو کالے رنگ سے پوت دیا ہے۔ ہفتہ کو جب کچھ بی جے پی کارکنان نے یہ ہورڈنگ دیکھی تو افسران کو اس واقعہ کی جانکاری دی گئی۔ سٹی کمشنر اور میئر نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔
ڈی ایم روی رنجن نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ بی جے پی کارکنوں نے شہر میں ایسے کئی پوسٹروں پر یوگی کے چہرے پر کالا رنگ ڈالے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Campaign آج سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز
یو این آئی