اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ضلع بارہ بنکی میں دو جگہوں پر پروگرام ہونا تھا لیکن زبردست بارش کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کا زیدپور اسمبلی حلقے کے ہرکھ میں اور صدر اسمبلی حلقے میں پروگرام ہونے والے تھے اور اس کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی سطح پر تیاریاں کی تھیں لیکن بدھ کی رات سے مسلسل ہو رہی بارش نے ان تمام تیاریوں پر پانی پھیر دیا۔
بارہ بنکی دورے پر یوگی آدتیہ ناتھ متعدد اسکیموں کا افتتاح کرنے والے تھے لیکن برش کی وجہ سے دونوں پروگرام نہیں ہوسکے۔
وزیراعلیٰ کے پروگرام والی دونوں جگہوں پر پانی بھر گیا۔ ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ کا دورہ ہو پانا ممکن نہیں تھا اس لیے یہ دورہ منسوخ ہوگیا۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوگی کا بارہ بنکی دورہ کافی اہم مانا جا رہا تھا۔