ETV Bharat / state

Yamuna Water Reaches Taj Mahal پینتالیس برسوں میں پہلی بار جمنا ندی کا پانی تاج محل کی دیوار تک پہنچا

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 4:38 PM IST

آگرہ میں جمنا ندی کی آبی سطح میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے سیلاب کا پانی گزشتہ 45 سالوں میں پہلی بار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مشہور تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔

Yamuna flood waters touch Taj Mahal wall first time in 45 years
پینتالیس سالوں میں پہلی بار جمنا ندی کا پانی تاج محل کی دیوار تک پہنچا

آگرہ: اترپردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش اور ڈیموں سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورت پیدا ہوگئ ہے۔ آگرہ میں بھی جمنا ندی کے پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ سیلاب کا پانی، گزشتہ 45 سالوں میں پہلی بار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مشہور تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔

جمنا کے آبی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ دسہرہ گھاٹ میں بھی پانی پہنچ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آخری رسومات ادا کرنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ آگرہ کے لیے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ اس دوران جمنا کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ جمنا کے پانی کی سطح 500 فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

جمنا ندی کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں شہری علاقے کے تقریباً 28 علاقے ایسے ہیں جو خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ جس میں کیلاش گھاٹ سے لے کر تاج محل کے سامنے تک کئی ایسے علاقے ہیں، جہاں پانی کی سطح کچھ زیادہ بڑھتے ہی پانی داخل ہو جائے گا۔ یمنا کے بڑھتے ہوئے پانی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ساحلی دیہاتوں، بستیوں اور کالونیوں کو خالی کرنے کے نوٹس چسپاں کیے ہیں، تاکہ سیلابی پانی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے ضلع آگرہ میں جمنا ندی کی آبی سطح میں ہر گھنٹے 10سینٹی میٹر پانی کا اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کی صبح جمنا لو فلڈ لیول سے دو فٹ سے زیادہ اوپر بہہ رہی ہے جس سے کوئی نچلے علاقوں میں پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ جمنا میں گوکل بیراج سے ہر گھنٹے پانی چھوڑا جارہا ہے۔ دس گھنٹے میں جمنا کا آبی سطح ایک فٹ بڑھ رہا ہے۔ آج پیر کی صبح سات بجے جمنا کے آبی سطح 497 فٹ تک پہنچ گیا۔ جو کہ لوفلڈ لیول سے دو فٹ زیادہ اور میڈیم فلڈ لیول سے صرف دو فٹ کم ہے۔ ضلع میں جمنا ندی کا لو فلڈ لیول 495 فٹ، میڈیم فلڈ لیول 499 فٹ اور ہائی فلڈ لیول 508 فٹ ہے۔ آج پیر کی رات تک یہ آبی سطح ایک سے دو فٹ تک مزید بڑھنے کے امکان ہے۔

ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جمنا کے ساحلی علاقوں میں لگاتار منادی کرائی جارہی ہے۔ لوگوں سے ندی کنارے نا جانے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ لو فلڈ لیول کو عبور کرنے کے بعد کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ تاج گنج شمشان تھاٹ بھی زیر آب ہوگیا ہے۔ تاج محل کے پیچھے بنے گارڈن میں بھی جمنا کا پانی بھر گیا ہے۔ اعتماالدولہ سے مل کر جمنا بہہ رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جمنا کے سبھی گھاٹوں پر بیریکیٹنگ کرا دی گئی ہے۔ آبی سطح میں مزید اضافہ ہونے پر سب سے پہلے ان علاقوں میں پانی داخل ہوگا۔ محکمہ سینچائی ان علاقوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے لوگوں سے الرٹ رہنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.