ETV Bharat / state

Yogi Birthday: وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی سالگرہ پر بنے گا دنیا کا سب سے اونچا کیک

author img

By

Published : May 13, 2022, 10:28 AM IST

بریلی ضلع کی نواب گنج تحصیل کے قصبہ سینتھل میں وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے یوم پیدائش کے موقع پر 5 جون کو دنیا کا سب سے اونچا کیک کاٹ کر تاریخ رقم کی جائے گی۔ Yogi Birthday

وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی سالگرہ پر بنے کا دنیا کا سب سے اونچا کیک

بریلی، اترپردیش: شہر بریلی میں سابق چیئرمین زہرہ خاتون کے فرزند و بی جے پی رہنما عامر زیدی نے سی ایم یوگی کی سالگرہ کے کے موقع پر دنیا کا سب سے اونچا کیک کاٹ کر تاریخ رقم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین آئی ٹی آئی کے چیئرمین اور گاؤ رکھشک کے نام سے مشہور عامر زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے چلائی جارہی عوامی مفاد کی اسکیموں کے علاوہ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانوروں سے محبت اور خدمت کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔ Yogi Birthday

اُنہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سنہ 2008ء میں انڈونیشیا میں 108.27 فٹ اونچا کیک بنایا گیا تھا، جو کہ ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس“ میں عالمی ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔ اس بار سینتھل میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے یوم پیدائش Yogi Birthday پر انڈونیشیا کے کیک سے بڑا کیک بنا کر تاریخ رقم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس ریکارڈ کو ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس“ میں بھی درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ کیک کا فریم اسٹیل کا ہوگا اور خاص بات یہ ہے کہ یہ کیک بغیر انڈے سے تیار جیا جائےگا۔ قابل کاریگر قصبہ سینتھل میں واقع انڈین آئی ٹی آئی کے کیمپس میں کیک کے سانچوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل عامر زیدی گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے سنہ 2017ء میں قصبہ سینتھل سے بی جے پی امیدوار کے طور پر بھی الیکشن لڑا تھا۔ جس میں اُنہوں نے بی جے پی کے مسلم امیدوار کے طور پر ریاست میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ لیکن وہ اس انتخاب میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ ایک بار پھر قصبہ سینتھل میں صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.