ETV Bharat / state

World Arabic Day خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں ورلڈ عربک ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:28 PM IST

لکھنؤ کے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں عالمی یوم عربی زبان کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ World Arabic Day program In luckknow

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/20-December-2022/17258528_399_17258528_1671526068608.png

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں عالمی یوم عربی زبان کے موقع پر طلبا کے درمیان مختلف مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کی صدارت شعبہ عربی کے صدر پروفیسر مسعود عالم فلاحی نے کی۔ پروفیسر مسعود عالم فلاحی نے عربی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام طلبا کو عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی تاکید کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر شعبہ عربی میں مقالہ نگاری، عربی خطاطی، خطابت اور کوئز کمپٹیشن کا مقابلہ ہوا، مقابلے میں خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھلائے۔ World Arabic Day program In luckknow

ان مقابلوں میں محمد صالح نے مقالہ نگاری میں پہلی پوزیشن، شاداب عالم نے دوسری پوزیشن اور تنویر انصاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خطاطی میں پہلی پوزیشن مہوش وسیم، دوسری پوزیشن صائمہ جلیل اور تیسری پوزیشن عبدالرحمن نے حاصل کی۔ مسابقہ خطابت میں پہلی پوزیشن محمد شہباز، دوسری پوزیشن محمد صالح اور تیسری پوزیشن شمس تبریز نے حاصل کی نیز کوئیز کمپیٹیشن میں یاسر عرفات ملک، احسان خان، محمد شہباز اور شجاع اللہ صادق کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر 1973ء كو اقوام متحده كی جنرل اسمبلی نے عربی زبان كی اہميت، تاريخی حيثيت اور عصر حاضر ميں اس كے دائره اثر كو ديكھتے ہوئے ، اسے ان چھ زبانوں ميں شامل كرنے كا فيصلہ ليا، جو اقوام متحده كی دفتری زبان ہے، اس فہرست کی ديگر زبانوں ميں انگريزی، فرانسيسی، روسی، اسپينی اور چينی زبانيں شامل ہيں، اقوام متحده كی ذيلی تنظيم يونيسكو (جو تعليمي ، سائنسي اور ثقافتي امورسے دلچسپي ركھتي ہے) 19 فروری 2010ء كو اس زبان كی لسانی اور ثقافتی اہميت كے پيش نظر ، 18 دسمبر كو عربی زبان كے عالمی دن كے طور پر منانے كا فيصلہ كيا اور 18 دسمبر 2012 ء كو پہلی مرتبہ ، پوری دنيا ميں اسے 'عربك ڈے' كے طور پر منايا گيا. World Arabic Day program In luckknow

اخیر میں شعبہ عربی کے استاد ڈاکٹر عبد الحفیظ نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے طلبا کو اسی طرح علمی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی تاکید کی، پروگرام کا آغاز بی اے سال آخر کے طالب علم مزمل حیات کی تلاوت سے ہوا اور نظامت کے فرائض بی اے سال آخر کے طالب علم محمد شاداب ملک نے انجام دیے، اس موقع پر شعبہ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر عائشہ شہناز فاطمہ، ڈاکٹر مزمل کریم اور ڈاکٹر محمد مدثر بھی موجود رہے، پروگرام میں بڑی تعداد میں مختلف شعبہ کے طلبہ اور اساتذہ بھی شریک رہے۔ World Arabic Day program In luckknow

یہ بھی پڑھیں : خواجہ معین الدین چشتی بھاشا یونیورسٹی طلباء کے لیے بہترمتبادل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.