ETV Bharat / state

مرادآباد: مکر سنکرانتی کے موقع پر جرنلسٹ یونین کی میٹنگ - جرنلسٹ یونین کی میٹنگ

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ذریعہ سبھی صحافیوں نے مکر سنکراتی کے موقع پر ایک منفرد اور غیر رسمی پروگرام کا انعقاد کیا۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر جرنلسٹ یونین کی میٹنگ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 3:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین کے ذریعہ سبھی صحافیوں نے مکر سنکراتی کے موقع پر ایک منفرد اور غیر رسمی پروگرام کا انعقاد کیا۔

جرنلسٹ یونین کی جانب سے ہونے والی اس میٹنگ میں سبھی صحافیوں نے کھچڑی کھا کر مکر سنکرانتی کا تہوار منایا۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر جرنلسٹ یونین کی میٹنگ

جرنلسٹ یونین کے اس پروگرام میں مختلف موضوعات اور شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر شہر کے صحافیوں کے ساتھ بی جے پی کے رکن اسمبلی رِتیش گپتا، ایس پی سٹی امت کمار آنند، اَپَر سِٹی مجسٹریٹ پِربدھ سنگھ موجود رہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی رتیش گپتا نے کہا کہ آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں اس طرح کے پروگرام برابر منعقد کرائے جانے چاہئیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سے معاشرے کے لوگوں کے ساتھ آپس میں بات چیت کرنے اور ایک دوسرے کے حالات جاننے کا موقع ملتا ہے۔

اس رسمی میٹنگ کے بعد سبھی لوگوں نے مل کر کھانا کھایا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی امت کمار آنند نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پروگرامز سے گھر جیسا ماحول ملتا ہے اس طرح کے موقع کبھی کبھی آتے ہیں۔

جرنلسٹ یونین کے ممبران اور عہدیداروں نے ایک دوسرے کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.