ETV Bharat / state

لکھنو: سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر - شہریت ترمیمی قانون

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 19 دسمبر کو لکھنؤ میں پر تشدد احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد پولیس کی سختی نے لوگوں کے حوصلے پست کردئیے تھے لیکن اب خواتین نے اس قانون کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں
سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں
author img

By

Published : Jan 17, 2020, 9:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں خواتین نے شاہین باغ کے طرز پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئیں ہیں۔

سی اے اے کے خلاف خواتین دھرنے پر بیٹھی ہیں

دھرنے پر موجود کئی خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ'جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی، ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے خواہ ہمیں کتنی بھی قربانیاں دینی کیوں نہ پڑیں۔

انکا کہنا ہے کہ ہمیں مودی حکومت کے اچھے دن نہیں چاہیے بلکہ ہمارے وہی پرانے دن واپس لوٹا دو، ہم اسی میں خوش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے شہر میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس سے موسم کافی سرد ہو گیا ہے تاہم پرانے شہر کے چوک علاقے میں کلاک ٹاور کے نیچے کھلے آسمان میں خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

Intro:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 19 دسمبر کو لکھنؤ میں پر تشدد احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد پولیس کی سختی نے لوگوں کے حوصلے پست کردئیے تھے لیکن آج سماج کی خواتین نے اس قانون کے خلاف مورچہ کھول دیا۔

Body:مرکزی دارالحکومت دہلی کا شاہین باغ کو بھولے ہی کچھ دنوں پہلے تک ملک کی عوام نہیں جانتی تھی لیکن آج چھوٹے بڑوں کی زباں پر شاہین باغ کی ان خواتین کا نام ہے، جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کافی دنوں سے احتجاج پر بیٹھی ہیں۔

اسی سے سبق لیتے ہوئے ادب و تہذیب کے شہر لکھنو کی خواتین بھی حکومت کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے احتجاج میں بیٹھ گئی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کئی خواتین نے کہا کہ جب تک مودی حکومت اس قانون کو واپس نہیں کرتی، ہم حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہر کرتے رہیں گی۔

آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ دو روز سے شہر میں مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس سے موسم کافی سرد ہو گیا ہے۔ باوجود اس کے پرانے شہر کے چوک علاقے میں کلاک ٹاور کے نیچے کھلے آسمان میں خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

Conclusion:خواتین کے حوصلوں کا اندازہ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ، "مودی حکومت جب تک شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لیتی تب تک ہم یہاں بیٹھی رہیں گی، چاہے ہمیں کتنی بھی قربانیاں دینی پڑے۔

وہیں کچھ خواتین نے کہا کہ "ہمیں مودی سرکار کے اچھے دن نہیں چاہیے بلکہ ہمارے وہی پرانے برے دن واپس لوٹا دیئے جائیں، ہم اسی میں خوش ہیں۔"

اگر آج یہ خواتین رات بھر احتجاج میں بیٹھی رہتی ہیں تو کل بڑی تعداد میں خواتین کی شراکت داری ہونا طے ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.