اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دوشنبے کو ایک حکومتی پروگرام میں شرکت کرنے آئیں کومود شریواستو نے ای ٹی وی بھارت کے سوال پر گاؤں کے پردھان سے اپیل کی کہ وہ اپنا کام کسی مرد سے کروانے کے بجائے خود کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین بیدار ہو کر اپنا اعزاز خود حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کمیشن کی جانب سے خواتین کو تمام مسائل پر بیدار کر کے انہیں خود مختار بنانے کے لئے تشہیری مہم جاری ہے۔
اس کے ذریعے بھی ایسی خواتین بیدار ہوکر اپنا کام خود کرنے کے لئے متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کافی حد تک اس موضوع پر خواتین بیدار ہوئیں ہیں۔ اس مہم کے ذریعہ وہ بیدار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔