دہلی کے شاہین باغ کی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ ملک کے ہر ضلع میں ایک شاہین باغ بن گیا ہے۔
خواتین نے کہا کہ آج شاہین باغ کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے لیے پوری دنیا میں جانا جا رہا ہے، اگر حکومت ہماری بات مان کر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لے لے تو ہم ایک گھنٹے میں شاہین باغ خالی کردیں گے۔