ETV Bharat / state

بہرائچ: جہیز کے لیے بہو کو قتل کرنے کا الزام

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں شادی شدہ خاتون کو اس کے سسرال والوں پر جہیز کے لیے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 11:06 PM IST

اطلاع ملنے پر پہنچے مائیکے والوں نے حادثے کی جانکاری پولیس کو دی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ شادی شدہ خاتون کے گلے میں چوٹ کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی تحریر پر شوہر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہردی تھانہ علاقے کے پرسوہنا گاؤں باشندہ ننکئو نے اپنی بیٹی حافظہ کی شادی چار سال قبل رام گاؤں تھانہ علاقے کے درہیاپوروا گاؤں باشندہ چھنو کے ساتھ کیا تھا۔ الزم ہے کہ شادی کے بعد ہی سسرال والوں پر جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر مار پیٹ بھی کرتے تھے۔

ہفتہ کو بھی جہیز کے مطالبے کے سلسلے میں کہا سنی شروع ہوگئی اور بات اتنی بڑھ گئی کہ پیٹ پیٹ کر ان کا قتل کردیا۔

مقتولہ کے والد کی تحریر پر شوہر، ساس، سسر و بھائی کے خلاف جہیز قتل سمیت متعدد دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.