ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں یوم خواتین کے موقع پر مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
اے ایم یو سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں یوم خواتین کے موقع پر مختلف مقابلوں جس میں پوسٹر میکنگ، کولاج میکنگ، سیلف کمپوز، پوئٹریز، وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔
اے ایم یو سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز میں یوم خواتین کے موقع پر صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ مارچ کے پورے مہینے میں مختلف مقابلوں اور خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سینٹر فار ویمنس اسڈیز کی صدر پروفیسر اظرا موسوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
انھوں نے کہا کہ یوم خواتین 'اگر ہم ایک دن کی تقریب کے طور پر مناتے ہیں تو یہ صرف یاد منانے کی تقریب کے طور پر رہ جائگی اس سے یہ ہوجاتا ہے کہ خواتین کو بار بار یاد کرلیا جاتا ہے مگر ویمنس کو ابھی مساوات دلانا باقی ہے۔ جب تک خواتین کو مساوات نہیں دلائیں گے تب تک یہ تقاریب اس بات کی یاد دلانے کے لیے ہوتی رہیں گیں'۔
۔پروفیسر اظرا موسوی نے بتایا ایک خاتون صرف ایک خاتون ہی نہیں بلکہ وہ کسی بھی برادری کا حصہ ہے۔ کوئی بھی ترقی یافتہ ملک خواتین کو مساوی مواقع دئے بغیر ترقی نہیں کرپایا۔ انھوں نے کہا کہ جو ممالک خواتین کے ساتھ امتیاز کرتے ہیں وہ ہمیشہ پیچھے رہتے ہیں۔