ETV Bharat / state

'لڑکیوں کو صرف جہیز دیکر وراثت سے محروم نہ کیا جائے'

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رجنی رانی اگروال نے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو رخصت کرتے وقت صرف جہیز دے کر انہیں وراثت سے محروم نہ کیا جائے۔

women-empoerment-training-program-in-rampur
'لڑکیوں کو صرف جہیز دیکر وراثت سے محروم نہ کریں'
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:52 AM IST

خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے چلائے جا رہے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رجنی رانی اگروال نے کہا کہ سماج کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکیوں کو بھی سماج میں اتنی ہی اہمیت دی جائے جتنی لڑکوں کو دی جاتی ہے۔

'لڑکیوں کو صرف جہیز دیکر وراثت سے محروم نہ کریں'

انہوں نے کہا کہ پیدائش سے لے کر زندگی کے مختلف شعبوں میں پہنچنے تک خواتین کے حقوق کے خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر رجنی اگروال نے شادی کے موقع پر لڑکیوں کو جہیز دینے سے متعلق کہا کہ ہمارا پورا سماج لڑکیوں کو صرف جہیز دیکر وراثت سے محروم کردیا جاتا ہے۔ جبکہ لڑکوں کو پوری جائداد کا وارث بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہیز کی رقم بہت کم ہوتی ہے اور اگر عورت شادی کے بعد معاشی تنگی کا شکار ہو جاتی ہے یا بے سہارا ہو جاتی ہے تو اس کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے لڑکیوں کو جہیز نہیں وراثت میں حصہ دیں تاکہ وہ صحیح معنوں میں خودکفیل بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.