ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ کے قیصرگنج تھانہ کے تحت رمواپور میں ایک خاتون کا اسی کے گھر میں قتل کر ملزم فرار ہوگئے۔
بہرائچ کے سپرنٹنڈینٹ پولیس وپن کمار مشرا نے بتایا کہ آج صبح تھانہ قیصرگنج میں فون کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ رمواپور میں دین بندھو ورما نامی شخص کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھس کر اس کی اہلیہ انجنی کا قتل کردیتے ہیں، اور فرار ہوجاتے ہیں۔
اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ قیصر گنج پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے، جبکہ کیس درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال مرچری روانہ کردیا گیا ہے۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ انجنی گھر میں اکیلی تھی، جسے گن شاٹ سے قتل کیا گیا ہے، وہیں دسری جانب انجنی کے موبائل فون کی تفصیلات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی قتل کی صحیح جانکاری حاصل ہوگی۔
پولیس تحقیقات کررہی ہے جبکہ اس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی قاتل حراست میں ہوگا، اڈیسنل پولیس اجے پرتاپ نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور جلد از جلد قتل کا خلاصہ کر قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔